چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کا ’قرنطینہ ہوٹل‘ زمین بوس، متعدد ہلاکتیں


Sunday, March 8, 2020

ADVERTISEMENT

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے استعمال ہونے والا ہوٹل منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 28 لاپتہ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شہر چوان ژُو میں ایک سات منزلہ ہوٹل زمین بوس ہو گیا، اس ہوٹل میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کو قرنطینہ کیا گیا تھا۔ ہوٹل منہدم ہونے سے 70 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 6 لاشیں نکال لی ہیں جب کہ 43 افردا کو زندہ نکال لیا گیا ہے تاہم اب بھی 28 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ملبے تلے کورونا وائرس کے مریضوں کے دبے ہونے کی وجہ سے ایک ہزار ریسکیو اہلکار کو امدادی کاموں کے دوران سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا پڑی ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : کورونا وائرس سے 3554 ہلاکتیں، 6 ممالک میں اولین کیسزرپورٹ

اس ہوٹل میں کورونا وائرس کے 58 مریض موجود تھے اس کے علاوہ ہوٹل کا عملہ اور طبی کارکنان بھی ہوٹل کے ایک حصے میں مقیم تھے۔ ہوٹل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی موجودگی اور ہوٹل گرنے کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

 

The post چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کا ’قرنطینہ ہوٹل‘ زمین بوس، متعدد ہلاکتیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TxDH7R
via
ad