ان روایات کے امین ہیں جہاں عورت کا محافظ بھائی ، باپ، شوہر ہے، فردوس عاشق


Sunday, March 8, 2020

ADVERTISEMENT

 لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم ان روایات کے امین ہیں جس معاشرے میں خواتین کا محافظ بھائی ، باپ، شوہر ہوتا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلام کا پیغام انسانیت کا پیغام ہے، اسلام سے پہلے بیٹی کو زندہ دفن کردیا جاتا تھا، خواتین کو طاقت دینے کے لئے دین اسلام آیا ، اسلام استحصال کےخلاف خواتین کو طاقت دیتا ہے، منزل تک جانے کا راستہ قرآن وسنت ہے اس کے علاوہ ادھر ادھر نہیں بھٹکنا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں، حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پہلی تجارت پیشہ مسلمان خاتون تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے شادی کرکے یہ پیغام دیا کہ وہ عورت کو بااختیار بنانے کے سب سے بڑے علمبردار ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم ان روایات کی امین ہیں جس معاشرے میں بھائی ، باپ، شوہر آپ کا محافظ ہوتا ہے۔ ہماری مائیں ہمارے لئے رول ماڈل ہیں، جس پاکستان سے ہم حقوق مانگنے کے لئے سڑکوں پر نکلی ہیں اس کے کچھ فرائض بھی ہیں جو ہمیں پورے کرنے ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میں عوتوں کی توہین اور حرمت کی پامالی پر بات نہ کروں تو ناانصافی ہوگی، کیوں عالمی برادری اور پاکستان میں عورتوں کی حقوق کی علمبردار بننے والے ادارے اس پر بات نہیں کرتے، قاتل مودی کا گریبان سے کس نے پکڑنا ہے؟ عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ کیوں خاموش ہے۔

The post ان روایات کے امین ہیں جہاں عورت کا محافظ بھائی ، باپ، شوہر ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VYlPVh
via
ad