بارش کے باعث اسلام آباد اور ملتان کا میچ تاخیر کا شکار 


Sunday, March 8, 2020

ADVERTISEMENT

 راولپنڈی: اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں سنسنی خیز اور زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم راولپنڈی میں شیڈول میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہورہے، آج بھی اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

راولپنڈی میں موسم ابرآلود ہے اور گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جب کہ بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری ہے، اسلام آباد اور ملتان کے درمیان کرکٹ میچ 2 بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش ہونے کی وجہ سے انتظامیہ گراؤنڈ خشک کرنے میں مصروف ہے جب کہ امپائرز 2 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کا معائنہ کریں گے۔

The post بارش کے باعث اسلام آباد اور ملتان کا میچ تاخیر کا شکار  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پی ایس ایل https://ift.tt/2VUcKg5
via ad