خواتین کے عالمی دن پر وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو سلام


Sunday, March 8, 2020

ADVERTISEMENT

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کے لئے برسر پیکار ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنے حق خود ارادیت کے لئے برسر پیکار ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو خصوصی سلام پیش کرنا چاہتا ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم خواتین کو آگے بڑھنے کے لیے یکساں مواقع مہیا کرنے کا تہیہ کریں، ان تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

The post خواتین کے عالمی دن پر وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو سلام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38rwt9K
via
ad